سرمایہ دارفیکٹریاں نہیں لگائیں گے ،ممبران اسمبلی بنوائیں گے، الیکشن کمیشن نے نیا کاروبار کھول دیا، فیاض الحسن چوہان کا طنز

لاہور (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اب نیا کاروبار زور پکڑے گا۔ الیکشن کمیشن کے منحرف ارکان کی نااہلی کے فیصلے پر سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کھرب پتی سرمایہ دار ملز اور فیکٹریاں نہیں لگائیں گے بلکہ ممبران اسمبلی بنوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ دس ممبران پر پچاس کروڑ کی سرمایہ کاری کریں گے، ہر سیاسی بحران پر انہیں لوٹا بنواکر پچاس ارب کما لیا کریں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پاکستان کی کوئی عدالت اور الیکشن کمیشن ان کو روک اور ٹوک نہیں سکے گی، الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ سیاہ حروف کے ساتھ لکھا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close