بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، فہرست سے نکالے جانے والے 8 لاکھ لوگوں کو اپیل کا حق دیئے جانے کا امکان

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن شازیہ مری نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے جانے والے تقریبا ساڑھے آٹھ لاکھ لوگوں کو اپیل کا حق بھی نہیں دیاگیا، ساڑھے آٹھ لاکھ افراد موجود ہیں ، اپیل کا فورم کھولنا لوٹ مار نہیں ہے۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔

 

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن شازیہ مری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 2008میں شروع ہوا اور2010میں ایک قانون کے تحت اس کو مضبوط کیا گیا۔ دسمبر 2019میں تقریبا ساڑھے آٹھ لاکھ لوگوں کو اس پروگرام سے نکال دیا گیا، ان لوگوں کو اپیل کا حق بھی نہیں دیاگیا، ساڑھے آٹھ لاکھ لوگ موجود ہیں ، اپیل کا فورم کھولنا لوٹ مار نہیں ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close