اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اداروں کی توہین کے الزامات کا جواب کل جہلم جلسے میں دوں گا، نواز شریف، مریم نواز فوج پر حملے کرتے ہیں اور ہم پر الزام لگائے جا رہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ قوم تگڑی لیکن اوپرکرپٹ، بزدل،غداربیٹھے ہیں، اللہ نے ایکدم قوم کو جگادیا ہے، عوام غیرت مند اور دلیرہے، جو وقت کی اہمیت نہیں سمجھتا وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، کبھی پاکستان کی تاریخ میں ایسا جذبہ جنون نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر اوور سیز پاکستانی 32 ارب ڈالر نہ بھیجیں تو حالات برے ہوں، اوورسیز پاکستانی ملک میں پیسہ بھیجتے ہیں تو چور، ڈاکو، غدار بیرون ملک بھیج دیتے ہیں، 3 دفعہ وزیراعظم رہنے والا لندن کے مہنگے فلیٹ میں رہتا ہے، اربوں روپے کی پراپرٹی کا جواب نہیں دے سکے، یہ اس ملک کے غدار ہیں، حکومت نے مجھے گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی بنائی ہے، اتنا کہہ دوں جو بھی کریں گے ان کا اپنا ہی نقصان کریں گے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں میں بیداری آگئی ہے ایسا ماحول نہیں دیکھا، سعودی عرب کے شہر مکہ، مدینہ میں شہریارآفریدی کا لوگوں نے استقبال کیا، ہم تو شب دعا منا رہے تھے ہمیں تو بعد میں مقدمات کا پتا چلا، رانا ثناء اللہ جیسے قاتل کو وزیرداخلہ بنادیا گیا، ان کوچیلنج کرتا ہوں یہ دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں ان کے خلاف غدار اور چورکے نعرے لگیں گے، ہم ان چوروں کی اسمبلی کو نہیں مانتے، ان کا سارا کچھ فراڈ، ہمیں انہیں اسمبلی میں جواب دینے کی ضرورت نہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ الیکشن ہے، 20 مئی کے بعد اسلام آباد کی کال دوں گا، جو اسلام آباد نہیں آسکے گا وہ اپنے علاقوں میں باہرنکلیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ کا بیرونی خسارہ ہماری حکومت کو ملا تھا، شہبازشریف نے آج ڈرامہ کیا، سارا خاندان ہی جھوٹا ہے، بھارت میں کورونا کے دوران 55 لاکھ مرے، عالمی اداروں نے ہماری حکومت کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا، کرائم منسٹر شہباز شریف نے ڈونلڈ لو کے ساتھ ملکر ملک کے ساتھ غداری کی، آکرڈرامے کرتا ہے بڑے مشکل حالات میں ملک ملا، سارے کریمنلز، قاتل اقتدار میں آکر بیٹھ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے بڑا ڈرامہ کیا، کہتا ہے میں فوج کو بچارہا ہوں، بڑا بھائی باہر جا کر فوج پر الزام لگاتا ہے، نوازشریف، مریم نواز فوج پرحملے کرتے ہیں اور ہم پر الزام لگائے جا رہے ہیں، فوج سے متعلق میں کل جہلم جلسے میں جواب دوں گا۔ میر جعفر اور میر صادق سے متعلق میں نے کوئی نئی بات نہیں کی، شہباز شریف اور اس کا بھائی نواز شریف میر جعفر اور میر صادق ہیں۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز شرافت سے گھر چلے جائیں اور اپنی عزت مزید خراب نہ کریں : رانا ثناءاللہ
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کے اقتدارمیں آنے پرسب سے زیادہ بھارت میں خوشی منائی گئی، نوازشریف جب اقتدارمیں توچوں، چوں جب بیرون ملک گیا تو فوج کے خلاف باتیں کرتا ہے، شرم آنی چاہیے، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، تمہاری طرح دم دبا کرلندن نہیں بھاگنا، یہ وہ لوگ ہیں جوملک کے غدار ہیں، سیاست نہیں کر رہا ان کے خلاف جہاد کررہا ہوں، اب گیم سیاست سے اوپرچلی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں