حکومت نے تسلیم کر لیا کہ عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی گئی تھی، غریدہ فاروقی میدان میں آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے امریکی مراسلے کے حوالے سے دئیے جانے والے بیان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے موقف کی تائید قرار دے دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے شہباز شریف کے قومی اسمبلی میں خطاب کی ویڈیو کا وہ حصہ شیئر کیا جس میں وہ امریکی دھمکی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھا ” قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سفیر نے کہا کہ میں نے جو خط لکھا تھا اس میں یہ لکھا تھا کہ وہ دھمکی آمیز گفتگو تھی۔” شہباز شریف نے اس پر سوال اٹھایا کہ اس میں غداری یا سازش کا عنصر کہاں سے نکل آیا؟وزیر اعظم کے اسمبلی فلور پر اس بیان پر غریدہ فاروقی نے کہا “وزیراعظم شہباز شریف نے تو پی ٹی آئی کے موقف کی ایک طرح سے تصدیق کر دی کہ امریکہ سے دھمکی آمیز خط آیا تھا۔۔۔۔ اب سیاسی اعتبار سے پی ٹی آئی اس “دھمکی” کو سازش یا مداخلت سے تعبیر کرے۔۔ یہ الگ بحث؛ لیکن حکومت نے تو خود ہی بذبانِ سفیر تسلیم کر لیا کہ “دھمکی” تھی۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں