پاک فوج سے نیوٹرل نہ رہنے کا مطالبہ بنیادی طور پر آئین شکنی ہے، سلیم صافی کا ردِ عمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ فوج کی خواہش اور کوشش ہے کہ اسے سیاست سے دور رکھا جائے، وہ اپنے آپ کو آئین و قانون تک محدود رکھنا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج سے نیوٹرل نہ رہنے کا مطالبہ بنیادی طور پر آئین شکنی ہے۔

 

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کوغیرقانونی اورغیراخلاقی عمل میں شامل کرنا سختی سے منع ہے، توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے، مسلح افواج کوملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔

close