فرح خان کے گھر پر کن سرکاری گاڑیوں کی ڈیوٹی تھی؟ کونسی گاڑیاں ہر وقت موجود رہتی تھیں؟ سینئر افسر کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کے دورِ حکومت میں پنجاب پولیس کے اہل کار سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح خان کے گھر پر 24 گھنٹے پہرا دیتے رہے۔ پنجاب پولیس کے ایک افسر نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں ڈیفنس کے پوش علاقے میں فرح کے گھر پر ہر وقت پولیس کی تین گاڑیاں بھی موجود رہتی تھیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ فرح خان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا، ان پر کرپشن کیس کیسے بن سکتا ہے؟ دوسری طرف فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن گجر کا کہنا تھا کہ وہ 11 یا 12 مئی کو پاکستان پہنچیں گے۔ اس سے قبل فرح خان کی کرپشن کی داستانیں ناصرف اپوزیشن بلکہ گھر کے بھیدی عبدالعلیم خان بھی سناتے دکھائی دیے۔ سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے مہنگے لگژری برانڈڈ جوتوں کی بات ہو یا ہینڈ بیگ کا معاملہ، سب کی ہی توجہ اس جانب ہے اور فرح خان کی کرپشن نے ہر جانب ہل چل مچادی ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ فرح خان کا نام بشریٰ بی بی اور عمران خان کی 2018 میں ہونے والی شادی کے بعد سامنے آیا جو اس شادی میں بھی پیش پیش تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close