تحریک انصاف کو اب تک کا بڑا جھٹکا لگ گیا، پیپلزپارٹی نے بڑی وکٹ گرا دی

کراچی(پی این آئی) سابق وزیراعلیٰ سندھ اور تحریک انصاف کے رہنماءسید غوث علی شاہ کے بیٹے اور پوتے نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سید نواز علی شاہ اور سید قربان شاہ نے گزشتہ روز ایک تقریب میں اپنے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ اور سید جاوید علی شاہ بھی موجود تھے۔

 

رپورٹ کے مطابق غوث علی شاہ نے 2018ءمیں نفیسہ شاہ کے خلاف الیکشن لڑا تھا جس میں نفیسہ شاہ نے بھاری اکثریت سے غوث علی شاہ کو شکست دے تھی۔ سید نواز اور سید قربان کے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے موقع پر نفیسہ اہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”اب لوگوں کو سمجھ آ گئی ہے کہ پیپلزپارٹی میں کارکنوں کو عزت ملتی ہے۔ اس وقت بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو امیدوار نہیں مل رہے ہیں۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close