عمران خان کو ان کی کونسی ویڈیوز لیک ہونے کی فکر ہے؟ سینئر اینکر مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر اینکر مبشر لقمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی فحش ویڈیو سے کوئی پرابلم نہیں کیونکہ وہ پبلک نہیں کی جا سکتیں۔ ان کو پرابلم ان کی فنانشل کرپشن کی ویڈیوز سے ہے جس میں وہ برملا پیسے مانگ رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسی ویڈیوز ہیں جن میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی پیسے مانگ رہی ہیں۔ یہ پیسے شاید روحانی یونیورسٹی کیلئے مانگے گئے تھے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو جب سامنے آئے گی تو پاکستان کے ہر ٹیلی وژن چینل اور سوشل میڈیا پر دبا کر چلے گی۔ فحش ویڈیوز کے معاملے کا تو سب سے زیادہ واویلا خود تحریک انصاف والے کر رہے ہیں۔ یہ لوگ ڈیپ فیک کے ذریعے پہلے سے لوگوں کا مائنڈ سیٹ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔پروگرام کے دوران مزید گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست صرف یہ ہے کہ ہاں تو ہم ہیں اور اگر نہیں تو کوئی بھی نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close