اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو سستا آٹا دوں گا، وزیراعظم شہباز شریف کا خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں آٹا سستا کرنے کا وعدہ کر دیا ۔بشام میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود خان صوبے میں سستا آٹا دیں، وزیراعلیٰ نہ کر سکے تو میں آٹا سستا کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو سستا آٹا دوں گا۔

 

ایک دو دن میں آٹے کی جو قیمت پنجاب میں ہے وہی خیبرپختون خوا میں ہو گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں مفت علاج فراہم کیا جائے، صوبائی حکومت نے ایسا نہ کیا تو میں علاج فری کروں گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close