موجودہ حکومت کیساتھ کام نہیں کر سکتا، بڑے ادارے کا سربراہ عہدے سے مستعفی

لاہور(پی این آئی) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،نواز شریف نے انہیں  2016میں تعینات کیا تھا۔نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق مستعفی چیئر مین واپڈامزمل حسین کا کہنا ہے کہ اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، استعفیٰ دینے کی وجوہات ابھی شیئر نہیں کر سکتا لیکن استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی گفتگو کروں گا۔

 

مستعفی چیئرمین واپڈا نے کہا کہ میں نے اپنی تعیناتی کے دوران متعدد اہم آبی وسائل پر کام کیا واپڈا کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کر کے دکھایا۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اگست 2016 میں چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا اور بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی مدمت ملازمت میں توسیع کر دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں