زمین لرز اٹھی، پاکستان کے بڑے صوبے میں شدید زلزلہ، متعدد مکانات منہدم ہو گئے

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے علاقے آڑنجی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات منہدم ہو گئے۔ڈائریکٹر جنرل پروانشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق جمعہ کی علی الصبح بلوچستان کے ضلع خضدار کے نواحی علاقے آڑنجی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد کچے مکانات منہدم ہوگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

انہوں نےھ کہا کہ متاثرہ علاقے میں خیمے ، بستر ، کھانے پینے کی اشیااور ادویات روانہ کردی گئی ہیں اور علاقے میں امدای سرگرمیوں کو مربوط بنانے کے لیے موثر نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close