وادی نیلم اور نصیرآباد میں آتشزدگی کے واقعات، پانچ مکانات اور لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر راکھ

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر کی وادی نیلم اور مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں آتشزدگی کے دو مختلف واقعات کے نتیجہ میں پانچ مکانات اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر راکھ بن گیا کئی خاندان کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ۔
آتشزدگی کا پہلا واقعہ وادی نیلم کے علاقہ کنڈل شاہی کے ریت محلہ میں پیش آیا جہاں لکڑی سے تعمیر کیے گئے ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے شکیل احمد, جاوید اور شوکت کے تین مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا علاقہ مکینوں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر آگ پر قابو پاکر مزید پانچ گھروں کو خاکستر ہونے بچالیا آزادکشمیر کی تحصیل نصیر آباد کے علاقے جھینگ میں آتشزدگی کے دوسرے واقعہ کے نتیجہ میں میر خورشید اورمبشر عباسی کے ملکیتی دو گھر جل کر راکھ بن گئے جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے نصیرآباد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پہنچایا گیا۔۔۔۔

close