راولپنڈی(نیوزڈیسک )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری جمع کر ادی ۔شیخ رشید اس وقت لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں موجود ہیں ، ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست شیخ رشید کے وکیل نے کرائی جس پر سماعت کچھ دیر بعد جسٹس ملک شہزاد احمد خان کریں گے ۔واضح رہے کہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق پہلے ہی گرفتار ہیں اور اس وقت 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ،شیخ رشید کیخلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں 8مقدمات درج ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں