ویڈیو کوئین تیاری میں ہے،عمران اسماعیل

کراچی(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مریم نواز کو ویڈیو کوئین قرار دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق گورنر سندھ عمران اسمعیل نے لکھا کہ یہ ویڈیو کوئین تیاری میں ہے،جب
کچھ نہیں بن پاتا تو جعلی ویڈیوذ رلیز کرتی ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عمران اسماعیل لکھتے ہیں کہ عوام میں ناکامی کے بعد یہ جعلی ویڈیوز کے سہارے جعلی حکومت چلانا چاہتی ہے، میڈم یہ جو پبلک ہے ، یہ سب جانتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close