وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے قانون کی پاسداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے قانون کی پاسداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے جیل میں اپنے قید خانے کا دورہ بھی کیا تھا۔اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک نجی ٹی وی کی ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ائیر پورٹ سے کوٹ لکھپت جیل جاتے ہوئے سگنل سرخ ہونے پر ٹریفک میں رک گئے اور وزیر اعلیٰ نے ٹریفک سگنل گرین ہونے کا انتظار کیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو سگنل پر کھڑے دیکھ کر شہریوں کی جانب سے بھی اظہارِ تشکر کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close