خیبرپختونخوا میں آج سرکاری عید، وزیر اعلیٰ محمود خان کے ضلع میں تیسواں روزہ

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا میں آج سرکاری طور پر عید الفطر منائی جا رہی ہے لیکن وزیر اعلیٰ محمود خان کے آبائی ضلع سوات میں آج تیسواں روزہ رکھا گیا ہے۔ سرکاری طور پر عید الفطر منانے کے اعلان کے باوجود سوات کے مقامی لوگوں نے بھی آج عیدالفطر منانے سے انکار کیا ہے۔ دوسری جانب ضلع خیبر میں سابق وفاقی وزیر و مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے عیدالفطر کی نماز اپنے آبائی علاقے پیروخیل میں ادا کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوابی اور ٹانک میں عید مذہبی جوش و جذبے سے آج منائی جارہی ہے،

مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید ادا کردی گئی، ضلع جنوبی وزیرستان میں عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔بتایا گیا ہے کہ نوشہرہ میں دو عید کی روایت برقرار، صوبائی حکومت کے اعلان کے بعد کئی علاقوں میں آج عید منائی جارہی ہے، پاک فوج کے مختلف یونٹس اور چھاونیوں میں کل عید منائی جائے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ بلوچستان کےعلاقوں چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ سمیت شمالی اضلاع میں مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اعلان پر آج عید منائی جارہی ہے۔۔۔

close