آصف زرداری ،نواز شریف نے غیر قانونی طور پر کتنی گاڑیا ں توشہ خانہ سے نکلوائیں؟ سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کردیا

اسلام آباد(پی این آئی )سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے توشہ خان سے تحفوں میں موجود3بلٹ پروف گاڑیاں غیر قانونی طور پر نکال لیں ،انہوں نے توشہ خانہ رولز کو پہلے نرم کیا پھر کرپشن کی۔ جب نواز شریف کو پتا چلا کہ زرداری نے اس طرح گاڑیاں حاصل کر لی ہیں تو نواز شریف نے 10سال غیر قانونی طور پر مرسڈیز گاڑی اپنے پاس رکھی تھی، پھر اس نے یوسف رضا سے مل کر غیر قانونی طور پر اسے لیگل لائز کروا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق حکومت کے ہونے والے کرپشن کیسز پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھ پر توشہ خانہ سے تحفے لینے پر شور کیا گیا ، میں نے توشہ خانہ سے تحفے لینے کے رولز سخت کیے رقم کی مقررہ شرط 15فیصد سے بڑھا کر 50فیصد کی۔ توشہ خانہ رول ہے کہ تحفے میں ملنے والی گاڑی کو آپ نہیں نکلوا سکتے مجھے جو گاڑی ملی وہ ابھی بھی توشہ خانہ میں موجود ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو کہہ کر توشہ خانہ رولز کو نرم کیا اور آصف زرداری نے تحفے میں ملنے والی 3بلٹ پروف گاڑیا ں نکال لیں اور اس چیز کا نیب میں کیس ہے جو ابھی تک چل رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں