عثمان بزدارکا سکواڈکب اور کہاں سے واپس روانہ ہو گیا؟

لاہور( آئی این پی)نگران وزیر اعلی عثمان بزدار کی پنجاب اسمبلی میں موجودگی کے باوجود ان کی سکیورٹی اور سکواڈ واپس روانہ ہو گیا ۔ عثمان بزدار گزشتہ روز ہنگامی طو رپر پنجاب اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے فیصلے کے بعد کابینہ کے اراکین کے اجلاس کی صدارت کی تاہم اسی دوران ان کی سکیورٹی اورسکواڈ پنجاب اسمبلی سے واپس روانہ ہو گیا ۔ عثمان بزدار نے بتایا کہ میں نے سکیورٹی اور سکواڈ کوخود واپس بھجوایا ۔ عثمان بزدار بغیر سکیورٹی کے پنجاب اسمبلی سے روانہ ہوئے۔

پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے حکام کے مطابق ہمیں وزیراعلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم نہیں ملااورپنجاب کابینہ کی بحالی کا نوٹیفیکیشن ہی موجود نہیں تھا۔گورنر کے حکم پر عملدرآمد کا لیٹر موصول ہونے پر نوٹیفکیشن ہوتا ہے، نوٹیفکیشن ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ونگ جاری کرتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں