اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کے لان میں ہوئی جس کے لیے مہمانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتکلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے علاوہ شریف فیملی کے افراد بھی حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری دیکھنے کے لیے موجود تھے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں