سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن بے قصور قرار

اسلام آباد(پی این آئی )سیشن عدالت نے بشیر میمن کو منی لانڈرنگ سمیت تین مقدمات میں بے قصور قرار دے دیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی،مقدمے کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے مؤقف پیش کیا کہ تفتیش میں بشیر میمن بے گناہ ثابت ہوئے ہیں،ایف آئی اے کا مؤقف تھا کہ بشیر میمن کسی مقدمے میں مطلوب نہیں،بشیر میمن نے عبوری ضمانتیں عدالت سے واپس لے لیں، عدالت نے کہا کہ ہم تفتیشی کا بیان قلمبند کر لیتے ہیں۔ جس پر ایف آئی اے نے کہا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close