الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی کا مظاہرہ، ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آج الیکشن کمیشن کے باہر دہرنا دینے کے اعلان کے بعدڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کےترجمان کے مطابق سیاسی جماعتوں، شہریوں سے اپیل ہے ریڈ زون میں احتجاج نہ کریں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج ریڈ زون سے باہر، نیشنل پریس کلب یا ایف نائن پارک میں ریکارڈ کرایا جاسکتا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کے اندر کسی احتجاجی مظاہرے کی اجازت نہیں ہوگی،

اس سلسلے میں سپریم کورٹ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات واضح ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے مزید کہا ہے کہ امن وامان میں خلل یا قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ریڈ زون کے اندر، باہر اینٹی رائٹ فورس کے دستے تعینات کئے گئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close