کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

فیصل آباد (آئی این پی)صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ کی حدود میں کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ ریجنل پولیس آفیسر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے لاٹھیاں والا کے قریب شکیل نامی شہری اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پراپرٹی ڈیلر شاپ کے باہر بیٹھے تھے کہ اسی دوران کار سوار ملزمان نے دھاوا بول دیا،

ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے چاروں افراد کو شدید زخمی کردیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں میں شکیل، دلدار اور خالد سمیت چار افراد شامل ہیں جنکی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پراپرٹی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔ تاہم ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close