عمران خان کی گیم اوور۔۔ منظور وسان نے عمران خان اور پی ٹی آئی رہنمائوں سے متعلق تشویشناک پیشنگوئی کر دی، جیلیں تیار

کراچی ( پی این آئی ) مشیرزراعت سندھ منظور وسان کی تحریک انصاف کے لیے خطرناک پیش گوئی کردی ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ عمران خان کے بہت سے لوگ 5 دن میں ملک سے باہربھاگ جائیں گے اور کچھ لوگ راستے میں پکڑے جائیں گے، پی ٹی آئی والوں کو مچھ ، خیرپور اوراڈیالہ جیلوں میں دیکھ رہا ہوں اور مجھے نظر آرہا ہے کہ اب شاید جیلوں میں جگہ بھی کم پڑ جائے ، پی ٹی آئی والوں کو میں جیلوں میں کھانا کھلاؤں گا اس کا انتظام کرلیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جب ہمارا احتساب ہورہا تھا تو یہ خوش ہوتے تھے ، اب ان کااحتساب ہونے جارہا ہے توعمران خان ناراض ہیں، ابھی تو ابتدا ہوئی ہے ، پی ٹی آئی والوں کے بہت کیسز کھلنے والے ہیں ، عمران خان پہلے ہم سے حساب مانگتے تھے، اب ہم گھڑی اور ہار کا حساب مانگ رہے ہیں ، میرا ہار میری گھڑی میری مرضی ایسا نہیں چلے گا، احتساب سب کا ہوگا۔قبل ازیں مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے عمران خان کو حکومت بچانے کے لیے کرشمے کے انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بوریا بستر سمیٹنے کی تیاری کریں ، عمران خان کسی لائف لائن کے انتظار میں نہ بیٹھیں، بوریا بستر سمیٹنے کی تیاری کریں اور چلتے بنیں، آپ کی گیم اوور ہو چکی ہے ، آپ نے کون سا تیر مارا یا پہاڑ توڑے جو امریکا آپ کا مخالف بن گیا ؟۔

 

منظور وسان نے کہا تھا کہ آپ کے لیے دوسرا محفوظ گھر اڈیالہ جیل ہے ، اپوزیشن لگانے والا اب خود پاؤں پکڑ کر این آ او مانگ رہا ہے، جو کہتا تھا میں ان کو رلاؤں گا اب خود رو رہا ہے۔وہ اپوزیشن سے محفوظ راستہ مانگ رہا ہے ، آپ نے 4 سال کی کارگردگی بتانا تھی وہ کاغذ کہاں گم ہو گیا۔انہوں نےمزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے کسی بھی ملک کا تعلق نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close