سندھ کی اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ ہے اور کیبنٹ ڈویژن نے استعفیے کی منظوری کا نوبل جاری کر دیا ہے۔ استعفیٰ منظور ہونے پر عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے امپورٹڈ وزیراعظم کے لیے کام کرنے کی بجائے گورنر سندھ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، صدر نے آج میرا استعفیٰ خوش اسلوبی سے قبول کر لیا ہے۔ عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ میں عمران خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا جن کے ساتھ میں نے گزشتہ 43 مہینوں کے دوران مکمل تعاون کرتے ہوئے کام کیا، شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close