پنجاب اسمبلی ہنگامہ، جو ویڈیو میں ہے اس کے خلاف کارروائی ہو گی، فیصلہ کر لیا ہے

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں حملہ کرنے والوں کی ساری وڈیوز نکال لی ہیں، اور اعلان کیا ہے کہ جو جو نظر آرہا ہے اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ اس حوالے سے ن لیگی رہنماؤں نے پرویز الٰہی پر ذاتی غنڈے لا کر ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وردیاں پہنا کر ذاتی فورس کے لوگوں کو ایوان میں داخل کیا گیا۔ لیگی رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ وزارت اعلیٰ پلیٹ میں رکھ کر آپ کو پیش کررہے تھے،

نہیں جانتا کہ چودھری مونس الٰہی کو اپنے والد سے کیا مسئلہ ہے۔ پرویز الٰہی کوئی ایک وڈیو ثبوت پیش کردیں جس میں ان پر تشدد کیا جارہا ہو۔ یہ بات اہم ہے کہ پولیس نے بھی پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑے کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں