اسلام آباد(پی این آئی)سابق مشیر احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر اسلام آباد سے دبئی چلے گئے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی چلے گئے۔شہزاد اکبر کا نام چند روز پہلے ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا، لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں