مانسہرہ (پی این آئی) بڑھتی ہوئی گرمی کے ہاتھوں تنگ عوام کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 5 ماہ کے طویل عرصے کے بعد تمام رکاوٹیں دور کر کے مانسہرہ کے خوبصورت سیاحتی مقام ناران کو سیاحوں کے لئے کھول دیا ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقوں میں جنت نظیر وادی ناران کی شاہراہ گزشتہ سال اکتوبر میں شدید برفباری کے بعد بند ہوگئی تھی۔
اس حوالے سے این ایچ اے کے عملے نے کالی مٹی سے ناران تک 11 کلومیٹر کے علاقے میں 4 گلیشئیرز اور لینڈسلائیڈز کی صفائی مکمل کر کے ناران بازار تک شاہراہ کھول دی ہے، ناران کا کاروباری طبقہ سیاحوں کے استقبال کے لئے تیار کر دیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں