شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلا سرکاری دورہ کس ملک کا کریں گے؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) شہبازشریف وزیراعظم بننے کے بعد ممکنہ طور پر پہلا دورہ سعودی عرب کا کریں گے جو کہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے شہبازشریف کے دورہ چین اور سعودی عرب پر کام شروع کر دیاہے ، بطور وزیراعظم شہبازشریف کا چین اور سعودی عرب کا پہلا دورہ ہو گا ۔

دوسری جانب شہبازشریف کل کراچی جارہے ہیں جہاں وہ مزار قائد پر حاضر ی دیں گے ، اس موقع پر ایم کیوایم کی قیادت بھی ان کے ہمراہ ہو گی ۔ یاد رہے کہ شہبازشریف نے ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں اور وہ صبح سویرے سات بجے ہی وزیراعظم آفس پہنچ گئے جبکہ ابھی عملہ بھی نہیں پہنچا تھا ،شہبازشریف کی آمد کا سن کر عملے کی دوڑیں لگ گئیں، شہبازشریف نے سرکاری دفتری اوقات کار صبح د س بجے کی بجائے آٹھ بجے کر دیئے ہیں جبکہ سرکاری دفاتر میں دو چھٹیاں ختم کر کے ایک چھٹی کر دی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close