ملکی خزانہ خالی ہونے کے دعوے غلط، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی زرِمبادلہ ذخائر کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد (پی این آئی) عالی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کو دو ماہ کی درآمدات کی ادائیگی کے لیے کافی قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی ہلچل غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر رہی ہے،سیاسی عدم استحکام اس وقت پیدا ہے جب ملک کو مہنگائی نے لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔زرمبادلہ ذخائر گر رہے ہیں اور جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ رہا ہے۔

موڈیز نے واضح نہیں کیا کہ نئی حکومت آئی ایم ایف پروگرام سے کیسے رجوع کرے گی، پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کی معاونت درکار ہے اور پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر صرف دو ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے رہ گئے ہیں۔ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آئوٹ لک مستحکم قرار دے دیا۔موڈیز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مستحکم آئوٹ لک سے معیشت کا بہتر تسلسل اور بڑھتی مالی شمولیت ہے، بہتر معاشی سرگرمیوں کے سبب بینکوں کی قرض گیری بڑھے گی۔ عالمی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ مالی سال 2022 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 3 سے 4 فیصد رہنے کا اندازہ ہے، جبکہ مالی سال 2023 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 4 سے 5 فیصد ہوسکتی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا ء کو پاکستانی بینکوں نے کامیابی سے گزارا ہے، غیرفعال قرضوں کی شرح بلند مگر مجموعی قرضوں کے 9 فیصد پر مستحکم رہے گی۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ بینکوں کا منافع نئے کاروبار اور شرح سود بہتر ہونے کے سبب بڑھے گا اور بینکوں کی جانب سے منافع کی ادائیگی بھی رواں سال بڑھے گی۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ) روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ڈپازٹس 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مزید 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں جمع کرائے ہیں، جس سے آر ڈی اے کھاتوں میں جمع کرایا گیا، زرمبادلہ 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

close