اسلام آباد(پی این آئی )سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کب ہوگا؟ ن لیگ کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وضاحت کردی۔پریس کانفرنس سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وفاق کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں مارچ میں بڑھائی گئی تھیں، اب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر غور بجٹ میں کیا جائےگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کم از کم تنخواہ 25 ہزار کرنے کے حوالے سے اگلے دو تین دن میں قانون سازی کریں گے، پنشن کی مدد میں 13 ارب روپے اضافی دینے پڑیں گے۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ یہ ابھی طے نہیں ہوا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھے گی یا نہیں،اوگرا کی سمری آئے گی تو دیکھیں گے۔مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو جاری رکھیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک مئی میں ریٹائر ہو جائیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک کے بارے میں وزیر اعظم فیصلہ کریں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میرا نام اس وقت ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ہے، آئی ایم ایف سے ملوں گا ابھی نہیں ملا، پچھلی حکومت کے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ وعدوں پر قائم رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں