صدر آزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود کی مدینہ منورہ آمد، مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے، روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی

مدینہ منورہ (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مدینہ منورہ آمد۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے خصوصی نوافل ادا کیے اور مقبوضہ کشمیرکی آزادی اور استحکام پاکستان اور ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

اس سے قبل جب صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے تو پاکستان ہاؤس میں کشمیریوں نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ بعد ازاں مسجد نبوی کے انچارج ابراہیم الغامدی نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں دیگر سعودی عہدیداران بھی موجود تھے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو خصوصی طور پر یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ انہیں روضہ رسول ﷺ پر حاضری کیلئے اکیلے لایا گیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کچھ دیر وہاں رہے اوراس موقع پر انہوں نے کشمیری عوام کی آزادی،قوم و ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ ۔۔۔

close