کپتان کو تنہا نہیں چھوڑوں گا، ڈٹ کر کھڑا ہوں، شہباز گِل نے بیرون ملک جانے کا منصوبہ ترک کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اوورسیز فورم کی دعوت پر مجھے اٹلی، فرانس اور اسپین میں کنونشنز میں شرکت کرنی تھی

، موجودہ ملکی سیاسی صورت حال میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں اس وقت ملک سے باہر نہیں جاؤں گا، ہر لمحہ ان ملکی غداروں کے خلاف کپتان کا دفاع کروں گا اور ہر صورت قومی غیرت کا دفاع کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ دنوں شہباز گل نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بیرون ملک جاؤں گا، اس لیے بتا کرجا رہا ہوں کہ آپ بعد میں یہ نہ کہیں کہ بھاگ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close