اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی تقسیم کا شکار ہے۔اراکین کی بڑی تعداد اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں ہے اور ان کا موقف ہے کہ اگر ایسا ہوگیاتو تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت بہت زیادہ اور ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
ان ارکان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مستعفی ہوگئے تو نئی حکومت کو تقرریوں اور قانون سازی سمیت اہم معاملات پر کھل کر کھیلنے کا موقع مل جائے گا۔ دوسری جانب نجی ٹی وی نے استعفوں کے مخالف ارکان سے یہ بیان منسوب کیا ہے “شیخ رشید اور فواد چوہدری تحریک انصاف کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کے چکر میں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں