واشنگٹن (پی این آئی) عمران خان حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں گڈ گورننس اور جمہوری اقدار پر قائم رہیں گی۔
یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تھی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کو وزیراعظم کیخلاف بیرونی سازش قرار دیا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں