لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کا ووٹ آؤٹ ہو جانے والا پہلا وزیراعظم ٹھہرا ہے۔اپنے ٹویٹر بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ظلم کا نظام قائم نا کبھی رہا ہے نا کبھی رہ پائے گا۔ نواز شریف نے اپنا فیصلہ اس پر چھوڑا تھا جس نے کبھی ناانصافی نہیں کی۔ نواز شریف آج آپ کا صبر،ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔ خدا آپ کا سایہ قوم پر سلامت رکھے، آپ کے ہر ساتھی، ہر کارکن کو سلام، جو ڈٹے رہے،
حق سے پیچھے نا ہٹے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ غرور اور تکبر انسانوں کے کیے نہیں۔ تکبر کو زوال ہے، زوال ہے زوال ہے! اسی لیے عمران خان پاکستان کا ووٹ آؤٹ ہو جانے والا پہلا وزیرِ اعظم ٹھہرا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں