تحریک عدم اعتماد، ریڈ زون میں داخلہ کیسے ممکن ہو گا؟

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی اجلاس اور عدم اعتماد کے معاملے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کے تناظر میں ریڈ زون کو سیل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ہفتہ کو قومی اسمبلی کے ہونے والے اہم اجلاس کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے پلان تیار کر لیا،قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ریڈ زون کو مکمل سیل رکھا جائے گا۔

ریڈ زون میں انٹری اور ایگزٹ کیلئے مارگلہ روڈ کھلا رکھا جائے گا۔ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار تعینات رہیں گے۔ مختلف مقامات پر چیک پوائنٹس بنائے جائیں گے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے صورتحال پر نظر رکھی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close