ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) متحدہ اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے جمع کروائی۔ تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے 3 اپریل کو وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی۔

 

ان کی رولنگ کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا، انہوں نے دانستہ طور پر آئین کو سبوتاژ کیا۔متن میں مزید کہا گیا ہے کہ قاسم سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی، انہوں نے آئینی شقوں کی خلاف ورزی کی اور حکومت کی حمایت میں متعصبانہ رویہ اپنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں