وزیراعظم عمران خان کی سیاسی زندگی کے فیصلے کا اہم ترین دن، عمران خان کی آج کی مصروفیات کیا ہیں؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیاسی حلقوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس سیاسی زندگی کے اہم ترین فیصلے کرنے کا آج آخری دن ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہو گا جس میں وہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ اعلان کے مطابق بوفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 2 بجے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر غور کیا جائے گا، مبینہ غیر ملکی دھمکی آمیز خط پر مشاورت بھی ہو گی۔

اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق بھی اہم مشاورت ہو گی۔ اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے آج قوم سے خطاب کا فیصلہ بھی کیا۔قوم کے نام اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ قوم کو میرا پیغام ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کے لیے لڑا ہوں اور پاکستان کے لیے آخری گیند تک لڑتا رہوں گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں وفاقی وزراء اور حکومت کی قانونی ٹیم نے شرکت کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close