ن لیگی منتخب نمائندے نے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) ایک طرف جہاں اقتدار کی لیلی دور جاتے دیکھ کر وزیر اعظم عمران خان کے اپنے ساتھیوں نے فاصلے پیدا کرنا شروع کر دیئے ہیں وہیں ایک سر پھرا سیاست دان ایسا بھی ہے جو نواز شریف کی جماعت کے ٹکٹ پر اسمبلی میں آنے کے باوجود بضد ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہی کھڑا رہے گا۔ اس حوالے سے سامنے آنے والے رہنما ن لیگ کے منحرف ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ تھا،

ہوں اور رہوں گا۔ شیخو پورہ سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری نے یہ بات کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا جا رہا ہے. منحرف ن لیگی ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیا الیکشن ہی بہتر راستہ تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close