عدالتی فیصلے کے وقت نواز شریف لندن میں کیا کر رہے تھے؟

اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف عدالتی فیصلے کے وقت مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی ٹی وی دیکھتے ہوئے تصویر شیئر کر دی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سننے کیلئے پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں لوگ ٹی وی کے آگے بیٹھے رہے ،

عدالت کی جانب سے فیصلہ ساڑھے 7 بجے سنایا جانا تھا تاہم ججز کی مشاورت کے باعث فیصلہ سنانے میں کچھ تاخیرہوئی۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ سپریم کورٹ آ ف پاکستان کا فیصلہ ٹی وی پر سنا ۔مریم نواز نے تصویر اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close