ہم الیکشن کروانے کو تیار ہیں مگر۔۔۔ چیف الیکشن کمشنر نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کردی۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے پانچ صفر سے متفقہ فیصلہ سنایا۔فیصلہ سنانے سے قبل چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان مکالمہ بھی ہوا۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ الیکشن کے انعقاد کے متعلق الیکشن کمیشن آگاہ کرے گا، بتائیں کیا الیکشن کمیشن انتخابات کراسکتا ہے؟

 

اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وہ الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں لیکن حلقہ بندیاں نہیں ہوسکی ہیں، مئی 2021 میں حلقہ بندیاں کرانے پر کام شروع کردیا تھا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے پورے ملک میں حلقہ بندیاں کرنی ہیں یا پورے ملک کی کرنی ہیں؟ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پورے ملک کی حلقہ بندیاں کرنا ہوتی ہیں، انہیں حلقہ بندیوں کیلئے چھ سے سات ماہ چاہئیں ۔چار ماہ حلقہ بندیوں کیلئے اور تین ماہ عبوری حکومت کیلئے چاہئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close