عدم اعتماد مسترد کیس میں سپریم کورٹ کیا فیصلہ سنا ئے گی؟ فاروق ایچ نائیک نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )عدم اعتماد مسترد کیس میں سپریم کورٹ کیا فیصلہ سنا ئے گی؟ فاروق ایچ نائیک نے بڑا دعویٰ کر دیا۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں نئے انتخابات کا کہے گی۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو مسترد کردیا جائے گا ۔انہیں لگتا ہے کہ انتخابات کا عمل شروع ہوگیا ہے، بظاہر لگتا ہے کہ عدالت انتخابات کا حکم دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close