اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما عامر لیاقت حسین نے متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں سے معافی مانگ لی۔اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا “عمران خان اور اس کے گماشتوں کاچہرہ دیکھنے کے بعد غیرمشروط طور پرجناب آصف زرداری،محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز،کیپٹن صفدر، بہن عظمی بخاری، حمزہ بھائی، حج کے ساتھی مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھائی اور عبدالغفور حیدری سے معافی کا خواستگار ہوں، ورنہ بوجھ رہے گا۔
“خیال رہے کہ عامر لیاقت بھی پی ٹی آئی کے منحرف ارکان میں شامل ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی سابق جماعت کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں