پی ڈی ایم انتخابات سے خوفزدہ کیوں ہے؟ وزیراعظم عمران خان کا اسمبلیاں توڑنے کے بعد پہلا پیغام آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے عام انتخابات کے مطالبے پر پی ڈی ایم کے رد عمل پر حیران ہوں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کےہمارے اعلان پر PDM کے ردِعمل پر حیران ہوں، اِنہوں نے تو آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا کہ ہماری حکومت ناکام ہوگئی ہے اور عوام میں اپنی تائید و مقبولیت کھو بیٹھی ہے تو پھر اب انتخابات سے خوفزدہ کیوں ہیں؟

 

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری لوگ تو تائید و حمایت کیلئےہمیشہ عوام ہی سے رجوع کرتےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا پی ڈی ایم کیلئے یہ بہتر نہیں کہ حکومت گرانے کی غیرملکی سازش میں آلۂ کار بننے اور ضمیروں کی شرمناک منڈیاں سجا کر ہمارا قومی اخلاقی ڈھانچہ تباہ کرنےکی بجائے انتخابات قبول کریں؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں