اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومتی ناراض اراکین سے رابطوں میں تیزی آگئی ، ترین گروپ سے تعاون کی درخواست کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے اور ان سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تعاون کی اپیل کی ہےتاہم اس حوالے سے ترین گروپ کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب سینئر لیگی رہنما نے علیم خان کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کا اشارہ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ ہماری پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہے، علیم خان ہمارے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ اتحادی ہونے کی وجہ سے کچھ باتیں مجبوری میں قبول کی جاتی ہیں، ق لیگ اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہوگی۔لیگی رہنما نے کہا کہ چوہدری شجاعت کا فیصلہ حتمی ہوگا، امید ہے وہ اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کوسرپرائزاتنا بڑاملا ہے کہ انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آرہی
، پہلے پرویزالٰہی کی بات تھی اب علیم خان کی بات کررہےہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تومٹھائیاں کھا کربیٹھی تھی حکومت نےسرپرائز دے دیا، اتحادی ہمارےساتھ تھے اور ہمارے ساتھ رہیں گے، اتحادیوں کووزارت دینےکاہمیں ہی فائدہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں