اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور اپنے وعدے کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ہر صورت تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان نے ہر صورت تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان رمیش کمار اور باسط سلطان بخاری شرکت کی۔تاحیات نا اہلی کے امکان پر رمیش کمار نے کہا کہ پاکستان اور اپنے وعدے کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہوں،
نہ صرف میں بلکہ ہمارے تمام ساتھی اپنی کمٹمنٹ پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے فیصلے پر افسوس ہوا۔اس کے علاوہ پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے منحرف پی ٹی آئی رکن باسط سلطان بخاری نے کہا کہ ہم عدم اعتماد کام یاب بنائیں گے، خوش فہمیاں دور کر دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش کی۔
شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات تک ملتوی کردیا اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر بحث 31 مارچ کو ہوگی۔دوسری جانب ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے کہا تھا کہ وہ پنجاب اسمبلی توڑ دیں جبکہ وزیر اعظم نے مجھ سے کہا کہ یہ بات کہیں جلسے میں نہ کہہ دینا۔انہوں نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کو اپنے حلقے میں الیکشن کا مسئلہ ہے مگر چوہدری برادران انہیں راضی کر لیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ حج کے بعد الیکشن دیکھ رہا ہوں،
ملک جلد الیکشن کی طرف جا رہا ہے جبکہ اہم حکومتی عہدے داروں میں سے کوئی بھی کہیں نہیں جا رہا، ادارے ملک کے ساتھ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں