عمران خان نے اپنا مقصد حاصل کر لیا، بڑی امریکی شخصیت نے بھی اعتراف کرلیا

واشنگٹن (پی این آئی) واشنگٹن کے ولسن سینٹر کے ایشیا پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور جنوبی ایشیا کے سینئر ایسوسی ایٹ مائیکل کوگل مین نے عمران خان کے اسلام آباد جلسے سے متعلق کہاہے کہ عمران خان نے اپنا مقصد حاصل کر لیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مائیکل کوگل مین نے لکھا کہ میرے خیال میں عمران خان نے اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے۔ا

 

 

نھوں نے لکھا کہ عمران خان کی ریلی کا مقصد عدم اعتماد سے پہلے اور اگلے الیکشن (جب بھی ہوں) سے قبل عوامی حمایت اور طاقت کا مظاہرہ کرنا تھا۔کوگل مین نے لکھا کہ عمران خان کی تقریر انتخابی مہم تھی جو ان کی حمایت میں گونجے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی جلسے کا انعقاد کیا تھا جس میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں