اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ میرا کبھی چوہدری نثار سے رابطہ نہیں ہوا ہے، میرا اپنا اندازہ ہے چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں گے۔راناثناء اللّٰہ نے میڈیاسے گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کنٹینر پر چڑھ کر بولتا تھا میں کل یہ کردوں گا، پرسوں وہ کردوں گا، ہفتے کو یہ ہو جائیگا بدھ کو وہ ہوجائے گا، یہ عادی مجرم ہے ایسی باتیں کرنیکا۔راناثنا اللّٰہ سے صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ
وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ سرپرائز دیں گے جس دن اِن کا جلسہ ہے جس کے جواب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ کنٹینر پر چڑھ کر 2014ء میں روز سرپرائز دیتا تھا، کیاسرپرائز تھا اس کے پاس؟ کوئی سرپرائز نہیں ہے، لوگوں کودھوکا دینے کے لیے ایسی باتیں کر رہا ہے، اس نے سیاست کو کفر اسلام کی جنگ بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شرم آنی چاہیے ایسے لوگوں کو جواقتدار، سیاست کی خاطر دین کا غلط استعمال کرتے ہیں، ان کی اگلی منزل اڈیالہ جیل ہے، وہاں ان کو رکھیں گے،
وہ گھٹیاپن جو یہ ہمارے ساتھ کرتے ہیں وہ نہیں کریں گے ان کو انصاف دیں گے۔رانا ثناء اللّٰہ سے صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ جن کو وہ لے کر آئے تھے آپ سمجھتے ہیں کہ مکمل نیوٹرل ہوچکے ہیں؟اس سوال پر راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس وقت توسیاست ہو رہی ہے بڑی سیریس سی بات ہے، جن کو بھی ہم نے اپروچ کیا ہے اْنہوں نے آج تک شکایت نہیں کی کہ ان پر کوئی پریشر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں