تحریک عدم اعتماد،خواجہ آصف نے اپوزیشن کے نمبرز جاری کردیے

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے متحدہ اپوزیشن پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد اپوزیشن کے نمبرز جاری کر دیے۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپوزیشن ارکان کی مکمل فہرست جاری کی اور ساتھ لکھا کہ الحمد اللہ، ریزرو کی تعداد ڈال کر حکومت سے کہیں زیادہ ہے۔خواجہ آصف کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ن لیگ کے 84 کے 84 ارکان، پیپلز پارٹی کے 56 میں سے 55 ارکان، ایم ایم اے کے 15 میں سے 14 ارکان جبکہ اے این پی کا ایک رکن موجود تھا۔

اجلاس میں بی این پی مینگل کے چار کے چار ارکان موجود تھے، دو آزاد ارکان میں سے ایک موجود تھا، خواجہ آصف کے مطابق کْل 162 اپوزیشن ارکان میں 159 موجود تھے۔خواجہ آصف کے مطابق پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم، آزاد رکن علی وزیر، ایم ایم اے کے عبدالاکبر چترالی نہیں تھے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں شروع ہوا۔قومی اسمبلی کے

اجلاس میں مرحوم اراکینِ اسمبلی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ معزر ممبر کے انتقال کے احترام میں ایجنڈا اگلے روز منتقل کیا جاتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی کروں گا، رکن کی وفات کے باعث روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close