اسلام آباد (پی این آئی )سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم منظر عام سے غائب ہیں ،وزیر قانون نے حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو لٹکانا ، صدارتی ریفرنس لے جانا مناسب نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے چہرے ہشاش بشاش تھے جبکہ حکومتی اراکین کے چہروں پر مایوسی پھیلی ہوئی تھی ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کو لٹکانا اور صدارتی ریفرنس لے جانا مناسب نہیں ۔ سینئر تجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھا کہوفاقی وزیر قانون فروغ نسیم منظر
عام سے غائب ہیں۔ قبل ازیں سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن حامد میر نے آج کے قومی اسمبلی اجلاس پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کے چہروں پر مایوسی صاف ظاہر ہو رہی تھی جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین خوش نظر آرہے تھے ۔ سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ جس دن ووٹنگ ہو گی اس دن نتیجہ وہی ہو گا جو آج تحریک انصاف کے اراکین کے چہروں پر نظر آرہا تھا ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اراکین کی تعداد کافی زیادہ تھی اور خوش تھی جبکہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین سب نہیں آئے بلکہ اراکین سرکاری بینچز پر آ کر بیٹھے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں